ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آئی ایس آئی ایس کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے ائمہ مساجد سوشل میڈیا کا استعمال کریں گے

آئی ایس آئی ایس کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے ائمہ مساجد سوشل میڈیا کا استعمال کریں گے

Fri, 15 Jul 2016 20:15:29  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 15؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی طرف راغب ہونے سے روکنے کے لیے یہاں کے ائمہ مساجد سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔وہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو اسلام کا حقیقی مفہوم سمجھائیں گے اور امن کے پیغام کوعام کریں گے۔بنگال کے سینئر امام قاری فضل الرحمن نے سوشل میڈیا سے متعلق یہ پہل شروع کرنے کا فیصلہ ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد کیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایس آئی ایس نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔قاری فضل الرحمان نے بتایاکہ ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔اس معاملے پر میں نے کئی ائمہ مساجد اور علماء کرام سے بات کر رہا ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ آئی ایس آئی ایس سمیت کئی دوسرے گروپ اسلام اور قرآن کی غلط تشریح کر کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کی مخالفت ہونی چاہیے ۔اسلام خون خرابہ اور تشددکی تعلیم نہیں دیتا۔یہ تو ہمیں امن اور بھائی چارے کی تعلیم دیتا ہے۔ہمارا مقصد اسلام کی صحیح تعریف سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں میں تبلیغ کرنی ہے تاکہ اس کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔اس بارے میں آخری فیصلہ ہونے کے بعد مشترکہ مہم کے تحت سوشل میڈیا پر اسلام کے پیغام کی تشہیر عربی، اردو ، بنگالی، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کی جائے گی ۔قاری فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ فیس بک، وہاٹس ایپ اور یو ٹیوب جیسی سوشل میڈیا سائٹوں کے ذریعے دنیا بھر کے نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرا رہے ہیں ۔کچھ دن پہلے ریاست سے ایک نوجوان کو آئی ایس آئی ایس اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش(جے ایم بی)سے تعلق رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔


Share: